چین،21جولائی(ایجنسی) چین کے شمالی حصے میں شدید سیلاب کے سبب پیر سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک یا لاپتہ ہو گئے ہیں۔ یہ بات چینی حکومت کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ چینی دارالحکومت بیجنگ
سمیت ملک کا شمالی حصہ کئی برسوں کی شدید ترین بارشوں کی زد میں ہے۔ رواں برس کی پہلی ششماہی میں بھی بارشوں اور سیلابوں کے سبب 576 افراد ہلاک یا لاپتہ ہوئے تھے۔ بیجنگ میں منگل کے روز سے جاری مسلسل بارشوں کے سبب سینکڑوں پروزایں بھی معطل کی جا چکی ہیں۔